انتقال

,

   

حیدرآباد۔/13 فروری، ( راست ) جناب مختار احمد انصاری مرحوم کی بیوہ محترمہ حفیظ النساء ساکن تالاب کٹہ کا 87 سال کی عمر میں آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ ریتی کی مسجد یاقوت پورہ میں بعد ظہر ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ چھاونی نادعلی بیگ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم جمعرات کو بعد نماز عصر ریتی کی مسجد چھاؤنی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9392955235 ۔ 8074130952 پر ربط پیدا کریں۔
٭٭ محمد عبدالقادر صدیقی ( اقبال ) ولد ایم اے رحیم صدیقی کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد حنظلہ پھول باغ جہاں نما میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان کمبل پوش سید علی چبوترہ میں ادا کی گئی۔ فاتحہ سیوم جمعرات کو بعد نماز عصر مسجد حنظلہ میں مقرر ہے۔ تفصیلات 9396769186 ۔ 929041815 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔
٭٭ سینئیر کانگریسی قائد جناب سید امیر علی کی اہلیہ کا 11 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد خلف عرف چارمینار مسجد میں بعد ظہر ادا کی گئی اور تدفین قادری چمن قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 2 شعبان کو بعد نماز عصر مسجد خلف عرف چارمینار مسجد میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391440041 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد افضل خان ولد محمد حسین خان (مرحوم) کا اتوار 11 فبروری کو ا نتقال ہوگیا۔نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد محی الدین کاغذی گوڑہ ، پراناپل میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجد محی الدین ، کاغذی گوڑہ ، پراناپل میں مقرر تھی۔تفصیلات کے لیے 9908576821 پر ربط کریں۔