انتقال

   


حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب محمد تقی الدین افتخاری ولد جناب محمد نصیرالدین افتخاری مالک شمس میاچنگ سنٹر کا آج بعمر 58 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد چوک میں مرحوم کے فرزند حافظ محمد سمیع الدین طاہر کی امامت میں ادا کی گئی اور مولانا نعمت اللہ قادری نے دعاء کی۔ تدفین قبرستان پیٹلہ برج روبرو مسجد برق جنگ میں عمل میں آئی۔ مرحوم سینئیر اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست محمد مبشرالدین خرم کے حقیقی چچا ہوتے ہیں۔فاتحہ سیوم بروز ہفتہ 23مارچ بعد نماز عصر مسجد برق جنگ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7207451997 پر مرحوم کے فرزند حافظ مہتاب الدین طیب سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔
٭٭ جناب محمد رشید ولد جناب محمد شرف الدین ساکن دبیر پورہ کا بہ عمر 69 سال آج شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز تراویح مسجد نور ، دبیر پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد نور سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ 23 مارچ کو بعد نماز عصر مسجد نور ،دبیر پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391370132 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد معین الدین ولد جناب محمد فیض الدین مرحوم وظیفہ یاب بی ایس این ایل کا مختصر علالت کے بعد بروز جمعرات 2 بجے دن انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عشاء مسجد کونڈہ پور میں عمل میں آئی ۔ تدفین نور الدین شاہ قادری قبرستان دارالسلام میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 5 لڑکیاں ، 2 لڑکے شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9441590786 ۔ 8686366195 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ تلگو دیشم پارٹی کے سینئیر اقلیتی قائد جناب ایم اے حمید ولد جناب شیخ حسین ساکن سات گنبد گولکنڈہ کا کل رات دیر گئے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 21 مارچ کو بعد نماز ظہر مسجد حبیب سالم سات گنبد گولکنڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان گلشن کالونی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391140660 ۔ 9390199111 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب تراب احمد خان ولد جناب جعفر احمد خان کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد املی بن میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مولا کا چھلہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعہ 22 مارچ کو بعد نماز عصر جامع مسجد املی بن میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 8801650694, 9848371968 اور 9666609888 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔