انتقال

   

حیدرآباد /3 اپریل ( راست ) نامپلی کی مشہور شخصیت و کانگریس لیڈر جناب سید مجتبی احمد المعروف خسرو شاہ ، سید غوث کا آج 11 بجے دن مختصر علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد درگاہ یوسفین نامپلی میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ شریف میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد درگاہ یوسفین نامپلی میں مقرر ہے۔
٭٭ جناب غلام دستگیر اکبر ولد غلام غوث مرحوم ساکن بگل کنٹہ کا 2 اپریل 2024 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر مسجد قادریہ بگل کنٹہ میں ادا کی گئی اور تدفین قطب شاہی مسجد قبرستان رامنتاپور میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 4 اپریل بعد نماز عصر قادریہ مسجد بگل کنٹہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9849240237یا 8886174263 پر ربط کریں ۔