انتقال

   


حیدرآباد ۔ 5 ۔ اپریل : ( راست ) : محترمہ آمنہ بیگم زوجہ جناب محمد منیر الدین مرحوم متوطن رام تیرتھ ، تعلقہ اندول میدک منیجر کوآپریٹیو بنک کا آج شام حیدرآباد میں مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ بعد نماز ظہر بوقت 1-15 بجے مسجد ایوب نرخی پھول باغ میں ادا کی جائے گی اور تدفین روبرو قبرستان چنچل گوڑہ جیل میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور چار دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے جناب محمد سراج الدین کمیونٹی ہیلتھ آفیسر میلار دیوپلی سے فون نمبر 9440734517 پر ربط کریں ۔۔