انتقال

   

حیدرآباد۔/7اپریل، ( راست ) یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ بزرگ شخصیت حضرت مولوی محمد ابراہیم ولد محمد محبوب فارغ جامعہ نظامیہ مؤذن مسجد عثمان گنج و صدر مسجد خورشیدیہ ساکن شاہین نگر کا بعمر 64 سال 7 اپریل کو بعد عصر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 8 اپریل پیر کو بعد نماز فجر مسجد خورشیدیہ وادی صالحین شاہین نگر پہاڑی شریف روڈ میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم گذشتہ 42 سال سے مسجد عثمان گنج میں بحیثیت موذن خدمت گذار تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے محمد اسحاق، محمد عمر اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9642439839 یا 8801429295 پر ربط کریں۔