انتقال

   

حیدرآباد۔ 12 اپریل (راست) جناب سید محمود موظف عہدیدار آر ای سی ورنگل متوطن ماناکنڈور کریم نگر کا بعمر 84 سال بروز جمعہ 12 اپریل 2024 کو صبح 8 بجکر 48 منٹ پر روہنی ہاسپٹل صوبیداری ہنمکنڈہ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ چھوٹی مسجد صوبیداری ہنمکنڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین نکل گٹہ قبرستان ہنمکنڈہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں تین فرزندان بشمول سید جنید سالک ڈپٹی کمشنر کسٹمس آر بی آئی ایئرپورٹ حیدرآباد اور ایک دختر شامل ہے۔
٭٭ الحاج محمد محبوب پاشاہ ولد الحاج محمد حسن علی مرحوم ساکن پنجہ شاہ کا 12 اپریل 2024 بروز جمعہ بعد نماز مغرب مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ 13 اپریل کو نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد دارالشفاء میں ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد الہیٰ چادر گھاٹ میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم 14 اپریل اتوار بعد نماز عصر جامع مسجد دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849350619 ۔ 9849045760 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد تاج الدین قریشی ساکن رین بازار یاقوت پورہ ولد جناب محمد حاجی قریشی حسامی مرحوم کا 10 اپریل چہارشنبہ 2024 کو بعمر 42 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد عرفات یاقوت پورہ کالونی میں ادا کی گئی اور سونٹے پیر کی درگاہ کے قریب واقع قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان محمد تمیم الدین قریشی حسامی، محمد صفی الدین قریشی حسامی اور محمد عبدالرحمن قریشی حسامی شامل ہیں ۔ وہ جناب محمد بابا شرف الدین قریشی حسامی کے چھوٹے بھائی تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 7386740517 یا 9985337860 پر ربط کریں۔
٭٭ الحاج خواجہ احمد حسین ولد جناب محمد حسین موظف ملازم محکمہ پولیس ساکن رین بازار ( متوطن تعلقہ منگول سدی پیٹ ) کا بعمر 80 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 11 اپریل 2024 کو بعد نماز عشاء مسجد سالار الملک داراب جنگ کالونی مادنا پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت بخارا شاہ سعید آباد قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885310456 ۔ 9490357259 پر ربط کریں ۔۔