انتقال

   


حیدرآباد ۔ 13 اپریل (راست) جناب محمد عبدالسلیم فرزند محمد مرحوم (ریٹائرڈ ملازم بی ایس این ایل) کا 12 اپریل 2024ء جمعہ کو صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد عزیزیہ مہدی پٹنم میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان نزد مسجد والا جاہی صابرنگر میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور پانچ دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8374254044 پر ربط کریں۔
٭٭جناب سید عبدالفتح خالد ولد جناب سید عبدالحسن موظف ایگزیکٹیو ڈائرکٹر نیویلی ایگنائیٹس لمٹیڈ ساکن آغا پورہ کا بعمر 63 سال 13 اپریل 2024 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد دھوبن ، آغا پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت یوسفینؒ ، نامپلی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 14 اپریل کو مسجد دھوبن میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9121793613 پر ربط کریں ۔۔