انتقال

   

حیدرآباد۔ 14 اپریل (راست) غلام مجتبیٰ ولد غلام مصطفی موظف ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئر اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کا بعمر 75 سال 11 اپریل 2024 بہ روز جمعرات عید الفطر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد عشاء جامع مسجد درگاہ حضرت سید احمد بادپاہ فرسٹ لانسر احمد نگر میں ادا کی گئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9618491712 پر 8897459015 پر ربط کریں۔
٭ جناب اعجاز حسین(باورچی ہوٹلس)ولد جناب اکبر حسین مرحوم کا مختصر علالت کے باعث اتوار 14اپریل 2024 ء کی صبح انتقال ہوگیا۔نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد مالن بی صاحبہ المعروف ریتی کی مسجد چھاونی ناد علی بیگ ‘ یاقوت پورہ میں ادا کی گئی۔تدفین بڑا قبرستان ‘دبیر پورہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سہ یوم منگل16اپریل کو بعد نماز عصر ریتی کی مسجد میں مقرر ہے ۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9989486270 ، 8886040835 پر ربط کریں۔