انتقال

   

حیدرآباد ۔ 26 مارچ ( راست ) ۔ مولانا شاہ محمد مشرف حسین ذکی صحوی چشتی القادری موظف کیئر ٹیکر کلکٹریٹ سنگا ریڈی کا بعمر84 سال آج صبح انتقال ہو گیا۔ مرحوم سنگاریڈی کی مختلف دینی اور ملی تنظیموں سے وابستہ رہے۔ پسماندگان میں پانچ لڑکے اور سات لڑکیاں شامل ہیں۔
٭٭ الحاجہ محترمہ قمر النساء بیگم زوجہ حسین مرحوم ( محکمہ ٹیلی فون ) کا بروز چہارشنبہ 25 مارچ 2026 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر 26 مارچ کو مسجد حاجی لال محمد صاحب ، یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین روشن علی بڑا قبرستان دبیر پورہ میں عمل میں آئی ۔ بروز جمعہ 27 مارچ کو بعد نماز عصر زیارت مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700371991 ۔ 9985637802 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ فرزانہ بیگم عرف واجدہ زوجہ محمد اختر حسین عمر 51 سال ساکن اولڈ ملک پیٹ کا طویل علالت کے بعد بروز جمعرات خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز جمعہ بعد نماز فجر مسجد قطب شاہی اولڈ ملک پیٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین آبائی قبرستان ، سدی عنبر بازار فیل خانہ میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ دو لڑکے سلمان حسین اور حامد حسین اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔مزید تفصیلات کے لئے 9866101491، 9885944349 پر ربط کریں ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی اولڈ ملک پیٹ میں مقرر ہے۔