انتقال

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب محمد حاجی ولد جناب محمد غوث مرحوم کا 29 دسمبر 2019 اتوار کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد غوثیہ امام باڑہ ، یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان چنے کی بھٹی یاقوت پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 31 دسمبر کو بعد نماز عصر مسجد غوثیہ ، امام باڑہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 8179942511 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ اہلیہ حضرت الحاج محمد یوسف بیابانیؒ ساکن مسجد قطب عالم ؒ ، شاہ گنج کا 30 دسمبر کی صبح اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد چوک میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت قطب عالمؒ ، شاہ گنج سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 9 فرزند اور 2 دختران شامل ہیں ۔ مرحومہ ، کارپوریٹر جناب محمد عبدالغفار کی والدہ تھیں ۔ فاتحہ سیوم 31 دسمبر بروز منگل بعد نماز عصر مسجد حضرت قطب عالمؒ ، شاہ گنج میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866130261 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد نجم الدین عرف غوثو ولد جناب محمد حفیظ الدین مرحوم ساکن سعید آباد کالونی کا 29 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد نور فیض العلوم میں اداکی گئی اور تدفین قبرستان سلطان دائرہ چھاونی ناد علی بیگ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 دختران اور 2 فرزندان شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 31 دسمبر کو بعد نماز عصر مسجد قادریہ سعید آباد میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 8897355938 ۔ 9246310760 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید محمد ممتاز حسین ( ممتاز عباسی ) ولد جناب سید محمد حسین مرحوم سینئیر ٹریڈ یونین لیڈر کا بعمر 95 سال 30 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ عبداللہ شاہ صاحب کی مسجد میں بعد عشاء ادا کی گئی ۔ فاتحہ سیوم 31 دسمبر کو چار بجے شام مسجد عبداللہ شاہ ، شاہ علی بنڈہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں ایک فرزند شامل ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9949926180 ۔ 9676689367 پر ربط کریں ۔۔