انتقال

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ مئی : ( راست ) : جناب سجاد حسین فارماسسٹ ولد جناب علی حسین مرحوم کا بعمر 56 سال 17 مئی اتوار کو رات 11 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 18 مئی کو بعد نماز ظہر مسجد دارالعرفان ، ریڈہلز میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان قطب شاہی بازار گارڈ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9246531931 ۔ 7893324800 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد غلام مرتضیٰ ولد جناب محمد غلام قادر موظف ڈسٹری بیوشن آفیسر سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی تلنگانہ کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 18 مئی 2026 کو بعد ظہر مسجد موسیٰ قادری میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ موسیٰ قادری میں عمل میں آئی ۔ زیارت 19 مئی کو بعد نماز عصر مسجد ہذا میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8686744733 ۔ 8978308389 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ رحمت النساء فاروقی زوجہ جناب محمد عبدالغفار انصاری مرحوم کا پیر 18 مئی کو عصر میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد الہیٰ عطا پور اپرپلی میں بعد نماز عشاء 10 بجے شب ادا کی گئی اور تدفین بڑا قبرستان دودھ باولی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم منگل 19 مئی کو مسجد الہیٰ عطا پور میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں ایک دختر شامل ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7989225664 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاجہ رضیہ بیگم اہلیہ مرزا اکبر بیگ مرحوم کا آج بعد نماز عصر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد محمدیہ مہدی پورہ مادنا پیٹ منڈی میں ادا کی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 6301052766 ۔ 9866516786 پر ربط کریں ۔۔