انتقال

   

حیدرآباد۔ 31 مئی (راست) معروف معالج ڈاکٹر محمد منور صابر خان المعروف پٹیاں والے ڈاکٹر، فرزند محمد حسن اللہ خان مرحوم، ساکن رام نگر مشیر آباد کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 31 مئی 2026 ء بروز اتوار بعد نماز ظہر جامع مسجد مشیر آباد میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان گوشہ محل میں عمل میں ائی۔ فاتحہ سیوم اور زیارت 2 جون بروز منگل بعد نماز عصر جامع مسجد مشیرآباد میں منعقد ہوگی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ صاحبزادیاں اور ایک صاحبزادہ محمد راشد شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9866689228 یا 9390048093 پر ربط کریں۔

ll جناب محمد رستم علی قریشی ولد جناب محمد عثمان علی قریشی ساکن لنگرحوض کا طویل علالت کے بعد آج شام بعد مغرب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز پیر یکم جون 2026ء کو بعد نماز ظہر مسجد قطب شاہی لنگر حوض میں ادا کی جائے گی اور تدفین روبرو لنگر حوض پولیس اسٹیشن قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکیاں اور تین لڑکے شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9866458786 پر ربط کریں۔