انتقال

   


حیدرآباد ۔ 16 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : ڈاکٹر محمد باسط علی معروف نیرولوجسٹ ساکن جانکی نگر ٹولی چوکی کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 15 اکٹوبر بعد نماز مغرب مسجد صفہ حکیم پیٹ روڈ ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین عثمان پورہ قبرستان چادر گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9949687071 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب کلیم صدیقی ولد قاضی برہان الدین صدیقی مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد حضرت سیدی یحییٰ پاشاہ قبلہ ، قاضی پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین ریاض مدینہ درگاہ حضرت ممدوحؒ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9666719666 ۔ 9912073223 پر ربط کریں ۔۔
شمس آباد ۔ 16 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : جناب محمد سلمان خان ولد محمد سرور خان مرحوم ساکن سعادت کالونی شمس آباد کا بہ عمر 33 سال جمعرات کی رات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد گوہر معین محلہ شمس آباد میں ادا کی گئی اور تدفین عیدگاہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9948541095 پر ربط کریں ۔۔