حیدرآباد 29 اکٹوبر (راست) الحاج محمد حسین قریشی نقشبندی ولد جناب عبدالقادر قریشی مرحوم، کا بعمر 80 سال مختصر سی علالت کے بعد خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہو گیا۔ پسماندگان میں 5 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں۔ نماز جنازہ بروز جمعہ، 30 اکتوبر، بعد نماز جمعہ جامع مسجد حضرت بلال ؓ،حبیب نگر، ریاست نگر میں ادا کی جائے گی ۔نماز جمعہ 1.30بجے ہو گی اور تدفین دائرہ سید صاحب، دبیر پورہ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9885641434 / 9966076506 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب احمد بن عبدالرحمن سومالی ولد جناب عبدالرحمن بن حسن سومالی مرحوم ساکن شاہین نگر کا جمعرات 29 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد امیر حمزہؓ شاہین نگر میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی ۔ تدفین بڑا قبرستان بارکس میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان و ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8801459621 یا 9949371941 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد محبوب بندہ نوازی ولد جناب محمد غوث مرحوم کا بعمر 75 سال بروز چہارشنبہ 28 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا۔اسی دن بعد عشاء درگاہ یوسفینؒ میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ یوسفینؒ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 8 لڑکے اور 4 لڑکیاں شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 30 اکٹوبر کو بعد نماز عصر درگاہ یوسفینؒ ، نامپلی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 7981040046 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب سید اسحاق احمد ولد جناب سید ابراہیم مرحوم موظف سیکشن آفیسر ایل آئی سی ساکن مراد نگر کا بعمر 84 سال 29 اکٹوبر 2026 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ قطب شاہی چھوٹی مسجد مراد نگر میں ادا کی جائے گی اور تدفین نورانی مسجد قبرستان بارکس میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان اور 3 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7893770332 ۔ 9849120127 پر ربط کریں ۔۔