انتقال

   

حیدرآباد ۔ 18مارچ ( پریس نوٹ ) الحاجہ اختری بیگم زوجہ جناب عبدالقادر مرحوم ڈی سی پی ساکن کشن باغ کا منگل 17مارچ کو صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد محمدی کشن باغ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت موسیٰ قادریؒ پرانا پل میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 19مارچ کو جامع مسجد محمدی کشن باغ میں عصر سے قبل شام 4 تا 5 بجے مقرر ہے ۔ پسماندگان میں ایک دختر شامل ہے ۔ مزید تفصیلات فون نمبرات 9866206240 ، 9182812897 پر ربط کریں ۔
٭٭ محترمہ آمینہ بیگم اہلیہ جناب میر سردار علی مرحوم کا 18مارچ بروز چہارشنبہ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد مغرب جامع مسجد جہاں نما میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان روشن جھرہ جہاں نما میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں چھ فرزندان میر قیصر علی ، میر فاروق علی ، میر محسن علی عرف ماما ، میر امجد علی ، میر حامد علی ، میر مجاہد علی اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9848603044 پر ربط کریں ۔