انتقال

   

حیدرآباد۔/10اپریل، ( راست ) جناب مرزا مجتبیٰ احمد ولد جناب مرزا محمد علی رضا مرحوم کا بعمر 75 سال ساکن دارالشفاء کا طویل علالت کے بعد 9 اپریل جمعرات کی رات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ کے بعد تدفین دائرہ میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5 فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مرحوم، مرزا توفیق احمد کے بڑے بھائی تھے۔ فاتحہ سیوم اتوار 13 اپریل کو سجاد کاٹیج دارالشفاء میں صبح 10 بجے مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 2989527207 یا 9652788229 پر ربط کریں۔

٭٭ سابق برانچ منیجر المطرود نیشنل لانڈری الخبر سعودی عربیہ جناب مرزا مجتبیٰ احمد ولد مولوی مرزا محمد رضا مرحوم ساکن گول قبر دارالشفاء کا کل رات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا سید حنان رضوی نے پڑھائی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8096817212 پر ربط کریں ۔۔