انتقال

   

حیدرآباد۔ 26؍ اپریل (راست ) حضرت سید شاہ بہاؤالدین قادری بخاری (عطاپور) کی زوجہ محترمہ کا بروز ہفتہ 25 ؍ اپریل مطابق یکم رمضان المبارک کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد درگاہ صوفی حضرت سید شاہ علی میراں قادری بخاری قدس سرہ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی ۔ تدفین آستانہ بخاری میں عمل میں آئی ۔ زیارت بروز منگل 28 اپریل کو بعد نماز عصر مسجد درگاہ حضرت سید شاہ علی میراں قادری بخاری اندرون عطاپور میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں تین لڑکے اور چار لڑکیاں شامل ہیں ۔ مرحومہ حضرت سید محمد فخر الحسن کلیمیؒ کی بڑی صاحبزادی تھی ۔ مزید تفصیلات کے لئے 9985918415 پر ربط کریں ۔