انتقال

   

حیدرآباد۔ جناب مرزا منور علی بیگ ولد جناب مرزا داور علی بیگ سیول انجینئر ساکن جدہ کا 19جولائی 2020 کو حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین بچے شامل ہیں۔مرحوم ،جناب میر عنایت اللہ خان حالمقیم سعودی عرب جدہ کے بہنوئی تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے +966599918489 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب محمد فاضل ولد جناب محمد افضل مرحوم ساکن ٹولی چوکی کا 13 جولائی بروز پیر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ قطب شاہی مسجد بازار گھاٹ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین وہیں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور 2 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9290080355 یا 9700823091 پر ربط کریں۔
٭٭ مولانا حسیب الحسن صدیقی قادری کلکتوی بن وراثت حسین مرحوم کا 15 جولائی بروز چہارشنبہ کی شب قلب پر حملہ کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ اسی دن بعد نماز مغرب نماز جنازہ ادا کی گئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے موبائل نمبر 9391117486 یا 9346928575 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد شمیم ایڈوکیٹ ولد حافظ عبدالطیف ساکن شکر کورٹہ چارمینار کا 16 جولائی 2020ء بروز جمعرات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد چوک میں ان کے فرزند حافظ محمد مبین اقبال نے پڑھائی اور تدفین تکیہ دال منڈی قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 7 فرزندان اور 5 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9949790409 یا 9398042886 پر ربط کریں۔
٭٭ الحاج محمد اعجاز محی الدین (حامد) ولد جناب محمد قادر محی الدین ساکن سلیم نگر کالونی ملک پیٹ کا 17 جولائی 2020ء کو انتقال ہوگیا۔ دمام سعودی عرب میں کل بروز پیر 20 جولائی کو تدفین ہوگی۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9700358764 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محبوب پاشاہ ولد الحاج محمد مخدوم (مرحوم) ساکن باغ جہاں آرا کا مختصر سی علالت کے بعد 18 جولائی 2020ء بروز ہفتہ کو انتقال ہوگیا کل ہی شب 10 بجے نماز جنازہ مسجد میندرگی گچی بائولی کالاڈیرہ میں ادا کی گئی اور تدفین حظیرہ شہیداں چنچل گورہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور 2 لڑکیاں شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 21 جولائی کو صبح 8 بجے باغ جہاں آرا میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9000970643 یا 9652560871 پر ربط کریں۔
٭٭ ڈاکٹر محمد عبداللطیف ولد جناب محمد عبدالحق مرحوم سابق صدر شعبہ باٹنی ممتاز کالج ساکن روبرو آفیسرس میس ملک پیٹ کا 19 جولائی 2020ء کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد پلٹن ملک پیٹ بعد عصر ادا کی گئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزند شامل ہیں۔ مرحوم ڈاکٹر باسط آرتھوپیڈک سرجن کے والد تھے۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 8341500400 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد عبدالرشید احمد ولد جناب محمد عبدالجبار متوطن کوڑنگل کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ تدفین بعد نماز عشاء لنگر حوض قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز پیر بعد نماز عصر مسجد پنچ خانہ لنگر حوض میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 91996374772 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد افضل القادر المعروف افضل میاں کارچوب والے کا بروز اتوار 19 جولائی 2020ء کی شب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد قادر الدولہ میں ادا کی گئی اور تدفین داراب جنگ قبرستان رنگیلی کھڑکی میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9848327543 یا 9493291171 پر ربط کریں۔
٭٭ الحاج محمد اقبال سگری ولد جناب عبدالطیف سگری مرحوم وظیفہ یاب فزیکل ڈائرکٹر مدرسہ اعزہ ملک پیٹ کا مختصر علالت کے بعد 19 جولائی 2020ء کو بعمر 81 سال دبئی میں انتقال ہوگیا۔ تدفین دبئی میں ہی عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 2 اہلیہ 5 فرزندان 6 دختران شامل ہیں۔ مزید معلومات کے لیے فون نمبرات 9949616169 یا 0097504250229 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب احمد علی خاں ولد نواب علی خان مرحوم ساکن رحمت نگر یوسف گورہ ریٹائرڈ ریلوے ڈپارٹمنٹ کا 18 جولائی 2020ء بروز ہفتہ کو انتقال ہوگیا۔ فاتحہ سیوم بروز پیر 20 جولائی بعد نماز عصر مسجد بلالؓ رحمت نگر یوسف گوڑہ مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے فو نمبر 9392578080 پر ربط کریں۔
٭٭ شاعر ادیب و ادیب جناب صادق نوید ولد جناب محمد وزیر مرحوم ساکن الحسنات کالونی ٹولی چوکی کا بروز اتوار 19 جولائی 2020 ء کو 3 بجے دن انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عشاء جامع مسجد الحسنات کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان واقع احاطہ درگاہ حضرت احمد بادباؒ فرسٹ لانسر میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں پانچ فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مرحوم، شاعر و ادیب جناب شفیع اقبال کے برادر ہوتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9848546434 یا 9030691646 پر ربط کریں۔
٭٭ الحاج رئیس سلام ولد الحاج موسیٰ عبدالسلام ساکن ملے پلی کا 6 جولائی 2020ء کو انتقال ہوگیا۔ تدفین بعد نماز ظہر متصل قبرستان مسجد سلطان نواز جنگ آغاپورہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے 8977864514 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب میر مومن سلطان ولد جناب میر مظفر سلطان ساکن ریڈ ہلز حیدرآًاد کا 19 جولائی 2020ء کو انتقال ہوگیا۔ تدفین بعد نماز ظہر درگاہ چشتی چمن منگل ہاٹ قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لیے جناب عادل بن ابراہیم مسقطی سے فون نمبرات 9848020333 یا 9505155333 پر ربط کریں۔