انتقال

   

حیدرآباد۔ محترمہ شمیم سلطانہ زوجہ جناب ارشد اسماعیل خان مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ وہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں‘ اُن کی عمر 73 سال تھی۔ تدفین بعد عشاء قبرستان سلطان دائرہ چھاؤنی ناد علی بیگ میں عمل میں آئی۔پسماندگان میں ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے 9640238171 پر ربط کریں۔
٭محترمہ سکینہ بی زوجہ جناب محمد غوث مرحوم کا بعمر 98 سال انتقال ہوگیا۔ مسجد خدیجہ ؓ واقع نواب صاحب کنٹہ میں آج بعد نماز ظہر نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ بروز جمعہ اسی مسجد میں زیارت بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلا ت کیلئے فون نمبر 9848085230 یا 9000225773 پر ربط کریں۔
٭ محترمہ سعیدہ بیگم زوجہ جناب محمد عبدالغفار ساکن نامپلی بنت جناب احمد حسین مرحوم کا 23 جولائی کو بعمر 82 سال انتقال ہوگیا، نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد توپ خانہ گوشہ محل میں ادا کی گئی اور تدفین گوشہ محل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں پانچ فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9247562121 یا 8247562121 پر ربط کریں۔