انتقال

   

٭ مولانا سید اختر محی الدین رضوی قادری ولد حضرت سید خواجہ محی الدین قادری بغداد میاں مرحوم ( لیفہ مجاز حضرت صدر الشیوخ جامعہ نظامیہ علامہ سید شاہ طاہر رضوی القادری ؒ ) کا بعمر 76 سال 11 اگسٹ بروز منگل انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ آج بعد نماز عصر مسجد انوار جامعہ نظامیہ شبلی گنج دودھ باؤلی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان متصل مدرسہ باب العلم انوار محمدی بہادر پورہ میں عمل میں آئی۔ مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ نے نماز جنازہ کی امامت فرمائی۔ فاتحہ سیوم 13 اگسٹ بروز جمعرات بعد نماز عصر احاطہ مدرسہ باب العلم انوار محمدی میں مقرر ہے۔ مرحوم مولانا سید اسحق محی الدین قادری بانی و ناظم مدرسہ باب العلم انوار محمدی کے والد ہوتے ہیں۔ لواحقین میں 6 فرزندان سید وہاب محی الدین، سید الیاس محی الدین، سید اکرم محی الدین ، سید افروز محی الدین، سید فاروق محی الدین اور پانچ دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9848173896 اور 8801074629 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
٭ جناب محمد بن عوض مہدی موظف ڈپٹی آفس سپرنٹنڈنٹ سنٹرل ایکسائیز ڈپارٹمنٹ ولد عوض بن سالم مہدی مرحوم کا بعمر 89 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر کالی مسجد بیرون دبیر پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین بڑا قبرستان بینی صاحب بنگلہ میں عمل میں آئی۔ قرآن خوانی 12 اگسٹ بروز جمعرات بعد نماز عصر کالی مسجد میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور تین دختران ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9885896717 ، 9866270264 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
حیدرآباد۔ سینئر جرنلسٹ جناب شوکت علی خاں کی اہلیہ محترمہ صوفیہ فاطمہ بنت باسط علی خاں مرحوم ساکن بنڈلہ گوڑہ ( چندرائن گٹہ ) کا منگل 11 اگسٹ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد محی الحسنہ بنڈلہ گوڑہ میں ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان مصری گنج میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ پانچ فرزندان اور ایک دختر شامل ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8019393539 ، 9989113203 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔
٭ شیخ جمال الدین ولد شیخ کمال الدین مرحوم موظف جونیر اکاؤنٹس آفیسر (APSEB) ساکن ایس آر ٹی کالونی یاقوت پورہ حال مقیم میدک کا 10اگسٹ کو انتقال ہوگیا۔نماز جنازہ سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے 9177068829 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
حیدرآباد۔ الحاج عبدالوحید خان ولد جناب محمد اسمعیل خان مرحوم حال مقیم امریکہ ساکن مغل پورہ حیدرآباد کا آج 11 اگسٹ کی صبح شکاگو میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اور تدفین شکاگو میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5 فرزندان عروج احمد خان سہیل، ظفر احمد خاں ، مظہر احمد خاں کرامت اللہ شریف، بصر احمد خاں اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 6309399849 ، 6303415857 پر ربط کریں۔