انتقال

   

حیدرآباد :۔ حضرت مولانا حافظ شاہ محمد عبدالحمید ملتانی القادری بندہ نوازی کے تیسرے فرزند قاری محمد عبدالقوی المعروف اکمل پاشاہ ملتانی القادری کا بعمر 28 سال 12 اگست کو صبح 4بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد درگاہ حضرت گنٹال شاہ بابا ؒ وٹے پلی میں بعد نماز ظہر حضرت شاہ محمد عین الدین سلمان پاشاہ ملتانی القادری کی امامت میں ادا کی گئی ۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم و زیارت 14 اگست بروز جمعہ بعد نماز عصر مدینہ مسجد معراج النساء نور کالونی وٹے پلی میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں والدین و 3 برادران و 3 بہنیں شامل ہیں ۔ مرحوم ، حافظ محمد عبدالخالق کامل جامعہ نظامیہ و سب ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے چھوٹے بھائی تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9640268175 ۔ 939226026 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب عارف علی خاں موظف کیشئر انڈین بینک ولد جناب ریاست علی خاں کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد روضہ الحدیث رین بازار میں ادا کی گئی ۔ تدفین متصل قبرستان مسجد عباد اللہ ، دبیر پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم ہفتہ 15 اگست بعد نماز عصر مسجد روضۃ الحدیث میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار دختران اور ایک فرزند شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9000808480 پر ربط کریں ۔ مرحوم ، سماجی کارکن محمد لیاقت علی کے داماد تھے ۔۔

٭٭ حافظ محمد عبدالقدوس ساکن دبیر پورہ کی اہلیہ حافظہ صدیقہ بیگم عرف رفیعہ کا 10 اگسٹ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد نور قاضی پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین ریاض مدینہ احاطہ حضرت یحییٰ پاشاہ ؒ میں ہوئی۔ مرحومہ ، جناب ساجد علی عرف چندا میاں سردار میاں کی دختر تھیں۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد وزیر النساء روبرو درگاہ حضرت کملی والے شاہ ؒ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور ایک لڑکی ہیں۔ فون نمبر 9553410754 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب قیصر حسین ابن نادر حسین مرحوم ساکن آر سی نگر عیدی بازار کا بعمر 76 سال ، 13 اگست بعارضہ قلب انتقال ہوگیا ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ مجلس زیارت بروز جمعہ 4 ساعت عصر بمقام مسجد حضرت محمد امام باڑہ رین بازار مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9573522698 پر ربط کریں ۔۔