انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب شیخ عبدالخلیل ولد جناب شیخ محبوب مرحوم ساکن گنگا باولی یاقوت پورہ کا 29 نومبر بروز اتوار 2 بجے دن انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد لعل محمد بڑا بازار یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین تکیہ روشن علی یاقوت پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم یکم دسمبر بعد نماز عصر مسجد واحد النساء بیگم ، یاقوت پورہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9397024818 ۔ 9703291714 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب جلیل احمد ولد جناب عزیز احمد مرحوم کا پیر کی شب رات ایک بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر ادا کی گئی اور مسجد لنگر حوض سے متصل قبرستان نزد پولیس اسٹیشن تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8096781871 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ مظہر بیگم ( دردانہ ) زوجہ جناب محمد عبدالعزیز خاں مرحوم کا بعمر 85 سال بروز ہفتہ 28 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر مسجد قطب شاہی میں عمل میں آئی ۔ تدفین مسجد ہذا کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل یکم دسمبر کو بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور چار دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9121488486 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب طاہر فراز سکریٹری کریٹیو ایجوکیشن سوسائٹی ساکن ندیم کالونی ٹولی چوکی کے 14 سالہ لڑکا ماسٹر حسن فراز کا بروز اتوار 30 نومبر کو سڑک حادثہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد ندیمہ ، ندیم کالونی ٹولی چوکی میں اسی دن بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین جمال کنٹہ قبرستان گولکنڈہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل یکم دسمبر کو بعد نماز عصر مسجد ندیمہ ، ندیم کالونی ٹولی چوکی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9100781827 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب خواجہ فیض الدین مقبول مرحوم ای ڈی پی ایل سپروائزر کی اہلیہ محترمہ افسر سلطانہ عرف شاہین کا بعمر 69 سال ساکن اکبر باغ جدید ملک پیٹ کا رات 12-30 بجے انتقال ہوگیا ۔ صبح گیارہ بجے بعد نماز جنازہ درگاہ حضرت اجالے شاہ سعید آباد سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند خواجہ سراج الدین حال مقیم شکاگو امریکہ کے علاوہ پانچ دختران شامل ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے 8179482224 ۔ 8074188210 پر ربط کریں ۔۔
۰۰۰ الحاج سید خواجہ معین الدین ولد جناب سید امیر علی ساکن فرح کالونی سعیدآباد کا 29 نومبر کو رات 2 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد ظہر مسجد قباء، فرح کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین ایراکنٹہ قبرستان بارکس میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم یکم ڈسمبر کو بعد نماز عصر مسجد قباء میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9948223208 یا 7337465042 پر ربط کریں۔