انتقال

   

گلبرگہ :جناب عبدالقدوس چنچولی ٹاؤن گلبرگہ ڈویژن کی ممتاز شخصیت اور سینیر جرنلسٹ جناب سید کلیم الدین کا 6جنوری کی دوپہر بہ عمر 70سال انتقال ہوگیا۔ پس ماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار لڑکے اور پانچ لڑکیاںہیں۔ موصوف صحافت کے علاوہ سیاسی سماجی میدان میں معروف شخصیت کے حامل تھے، اس کے علاوہ تحریک اسلامی کے سرگرم کارکن رہے،۔این ٹائمس سے وابستہ تھے۔ ان کے انتقال پر سید انور الحسن خطیب و کونسلر بلدیہ، صدر قاضی جناب عماد الدین صدیقی جونیر انجنیر ضلع پنچایت کے علاوہ عبدالباسط کونسلر، عبدالہادی سابق صدر بلدیہ، کے۔ایم۔ باری سابق صدر بلدیہ، عبدالقدوس سابق ناظم جماعت اسلامی، محمد جعفر ناظم جماعت اسلامی ہند، سینئیر صحافی ایم اے حکیم شاکر، عبدالقدیر ایڈوکیٹ، سید صلاح الدین، خواجہ معین ء￿ الدین امیر، سید یونس علی، محمد اسمٰعیل جبار پٹرولیم، کے علاوہ ڈاکٹر محمد حبیب الرحمٰن گلبرگہ اور کنڑ اور اردو کے صحافیوں نے اظہار غم کیا ہے اور مرحوم کے پس ماندگان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔