انتقال

   

حیدرآباد۔/18 اگسٹ، ( راست ) الحاج یسین احمد ریٹائرڈڈی سی ٹی او کمرشیل ٹیکس ولد جناب میر شجاعت علی مرحوم کا آج بروز اتوار 5:30 بجے بعمر 70 سال انتقال ہوگیا۔ وہ کافی دنوں سے علیل تھے۔ نماز جنازہ بروز پیر بعد نماز ظہر ریتی کی مسجد مالن بی صاحبہ یاقوت پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر ریتی کی مسجد میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9885057086 یا 9246366544 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد شریف ولد جناب محمد عبدالرحمن مرحوم، ساکن اندرا گاندھی پورم صنعت نگر کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد محمدیہ اندرا گاندھی پورم میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان اندرا گاندھی پورم میں عمل میں آئی۔ مرحوم محکمہ تعلیمات میں ملازم تھے۔ فاتحہ سیوم 20 اگسٹ بروز منگل بعد نماز عصر مسجد محمدیہ اندرا گاندھی پورم میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9396256533 یا 9642344779 پر ربط کریں۔