انتقال

   

حیدرآباد : مولاناحافظ وقاری محمد عبیداللہ فہیم قادری الملتانی و مولانا حافظ و قاری حکیم احسن محی الدین مبین قادری ملتانی کی والدہ الحاجہ قمرقریشی صاحبہ کا 90 برس کی عمر میں کل رات مختصر سی علا لت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نمازجنازہ آج بروز منگل بعد نماز ظہر جامع مسجد چندہ بی بی صاحبہ بندل گوڑہ ،عثمان باغ میں ادا کی گئی،اور تدفین احاطہ قبرستان بارگاہ حضرت سیدشاہ راجو قتال محمد الحسینی رحمتہ اللہ میں عمل میں آئی نماز جنازہ و دعا مولانا مفتی محمد عظیم الدین صدر مفتی جامعہ نظامیہ نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ،جامعہ نظامیہ، ڈاکٹر محمد سیف اللہ نائب شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ، جناب احمد علی معتمد جامعہ نظامیہ کے علاوہ دیگر شیوخین کرام ، مشائخین عظام، اساتذہ عظام ،طلباء اور اہلیان محلہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ فاتحہ سہ یوم 18 فبروری بروز جمعرات بعد نماز عصر جامعہ مسجد چندہ بی بی صاحبہ بندل گوڑہ مقرر ہے ۔تفصیلات کے لیے 9849071327 ۔ 9030769820 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب مرزا یوسف بیگ ولد جناب مرزا محبوب بیگ مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 17 فروری مسجد سلمیٰ ، پدمانا نگر میں بعد نماز ظہر مقرر ہے ۔ فاتحہ سیوم 18 فروری کو بعد نماز عصر مسجد سلمیٰ میں مقرر ہے ۔ تدفین درگاہ لنگر حوض میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9885688565 ۔ 9246334065 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ یاقوت پورہ، رین بازار کی معروف شخصیت و سماجی کارکن جناب لیاقت علی ولد جناب شیخ محبوب علی مرحوم ای ایس آئی مینیجر (ریٹائر) کا بعمر 84 سال آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد روضۃ الحدیث، رین بازار میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم جمعرات 18 فروری بعد نماز عصر مسجد روضہ الحدیث میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان اور چار دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات 9440528952 یا 7661926326 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔
٭٭ جناب نصیراحمد عثمانی ولد جناب شیخ احمد مرحوم کا بعمر 92 سال انتقال ہوگیا۔ تدفین قبرستان بنگلہ بینی صاحب میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں چار فرزندان فاروق احمد، نثار احمد، شیخ احمد، ڈاکٹر مبشر احمد حال مقیم شکاگو اور تین دختران ہیں۔ مرحوم، جناب محمد ظہیر اقبال کے خسر تھے۔ تفصیلات کیلئے 9885537742 پر ربط کریں۔