انتقال

   

حیدرآباد ۔ محترمہ قرۃ العین محمودہ سابق کیمیکل انالاسسٹ کوکا کولا کابتاریخ3 جون 2021 کو انتقال ہوگیا۔ مرحومہ ، جناب محمد علی خلیل مرحوم موظف جائنٹ ڈائرکٹر انڈسٹریز کی اہلیہ اور سابق صدر شعبہ فارسی جامعہ عثمانیہ پروفیسر ڈاکٹر غلام دستگیر رشید کی صاحبزادی تھیں۔ پسماندگان میں ایک صاحبزادہ رؤف علی عادل حال مقیم کیلی فورنیا امریکہ اور ایک صاحبزادی حسنی خلیل اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ انگریزی انوارالعلوم ہیں۔ مرحومہ ، جناب ہاشمی ڈپٹی ڈائرکٹر محکمہ تعلقات عامہ ریاست تلنگانہ کی خالہ تھیں ۔ نماز جنازہ مسجد قطب شاہی دارالفرقان لال ٹیکری میں پڑھائی گئی اور تدفین قبرستان بڑی مسجد خیریت آباد میں عمل میں آئی۔ تفصیلات کیلئے 7330746276 پر ربط کریں۔

٭٭ الحاج سید عزیز ولد سید ابراہیم مرحوم ساکن بیگم بازارکا مختصر علالت کے بعد 4جون، 22 شوال کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر مسجد شجاعت خان بیگم بازار میں ادا کی گئی اور تدفین گھوڑوں کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بعد نماز فجر بروز اتوار 6 جون کو مسجد شجاعت خان بیگم بازار بیدر واڑی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات 9391404497 ، 9866214077 پر ربط کریں۔

٭٭ محمد معراج ولد محمد پیرالمعروف بابو بھائی ساکن سید علی گوڑہ کا 3 جون جمعرات کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ پیر پاشاہ ڈیوڑھی ، سید علی گوڑہ میں ادا کی گئی اور وہیں تدفین عمل میں آئی۔ تفصیلات کے لئے فون نمبر6305235857 پر ربط کریں۔

٭٭ سید رفعت اللہ حسامی فرزند حکیم قدرت اللہ حسامی مرحوم کا 4مئی کو ریاض کے ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ وہ گزشتہ ایک ماہ سے کوویڈ 19 کی وجہ سے علیل تھے۔ وہ گزشتہ چالیس سال سے سعودی عرب میں مقیم تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر6303415857 پر ربط کریں۔

٭٭ سید محمود حسین ولد سید مرتضیٰ حسین ساکن عیدی بازار کا مختصر سی علالت کے بعد 3 جون جمعرات کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد ظہر مسجد ماما نیک قدم بند ناکہ میں ادا کی گئی۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگا ن میں دو فرزندان سید مظفر حسین (منیب ) اور سید منور حسین ( مدثر ) شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے واٹس ایپ 9703962809 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔