انتقال

   

حیدرآباد ۔ 29 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب عبدالمجید ولد جناب محمد عبدالسبحان مرحوم ساکن عالیجاہ کوٹلہ کا بروز منگل 28 دسمبر بعد مغرب بعمر 88 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر مسجد قادر الدولہ اندرون کوٹلہ عالیجاہ میں ادا کی گئی اور تدفین مولا کا چھلہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد قادر الدولہ اندرون کوٹلہ عالیجاہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9966728723 ۔ 9392428876 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد شفیع الدین ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹبل ولد جناب محمد شہاب الدین مرحوم کا 28 دسمبر 2021 بروز منگل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی روز مسجد فاروق اعظم کوکہ کی ٹٹی میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی اور تدفین دودھ باولی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 30 دسمبر بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد فاروق اعظم کوکہ ٹٹی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7097222266 ۔ 8919561284 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ اہلیہ محترمہ جناب سردار خان بیابانی مرحوم موظف انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کا بروز منگل شام 5 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد چوک میں مقرر ہے ۔ تدفین حضرت موسیٰ قادری ؒ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849846907 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج وزوار مرزا وارث حسین ( عرف کاظم ) ابن الحاج وزوار مرزا مکرم حسین مرحوم ساکن کونچہ داراب جنگ ماتا کھڑکی کا 28 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز مولانا مولوی سید لقمان حسین موسوی نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مجلس زیارت 30 دسمبر کو 4 بجے شام عاشور خانہ حسنین نور خاں بازار مقرر ہے ۔ مولانا مولوی سید لقمان حسین موسوی بیان کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7396024626 ۔ 9700229785 پر ربط کریں ۔۔