انتقال

   


حیدرآباد۔31۔ ڈسمبر (راست) جناب اللہ بخش فرزند جناب عبدالصمد مرحوم سابق سینئر ایڈمنسٹریٹیو آفیسر دوردرشن کیندر حیدرآباد کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ وہ 75 برس کے تھے۔ انہوں نے تقریباً 4 دہوں تک دوردرشن اور آکاش وانی میں خدمات انجام دیں۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد دھولچا پہلوان میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان گودر شاہ ادونی کرنول میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں۔ تفصیلات کے لئے مرحوم کے فرزند محمد غوث سے فون نمبر 9849471086 پر ربط کریں۔

٭٭ ڈاکٹر محمد نصیر محی الدین ساکن پرانی حویلی ولد ڈاکٹر محمد محی الدین مرحوم کا بعمر 52 سال 30 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 31 دسمبر کو بعد نماز جمعہ مسجد آصفیہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان احاطہ درگاہ حضرت کملی والے شاہ صاحبؒ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ محترمہ نور جہاں ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ ہائی اسکول تیغہ ( چارمینار منڈل ) کے علاوہ 2 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم ہفتہ یکم جنوری کو بعد نماز عصر مسجد آصفیہ پرانی حویلی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700528397 ۔ 9885243946 پر ربط کریں ۔۔