انتقال

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ فروری : ( راست ) : جناب محمد عزیز اللہ خان ولد جناب محمود خان مرحوم ساکن خلوت مبارک سابق ناظم جامعۃ البنات بارکس کا مختصر علالت کے بعد 7 فروری کی شب انتقال ہوگیا ۔ تفصیلات کے لیے 9246506822 ۔ 9701038537 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ عابدہ بیگم زوجہ مرزا ابان بیگ مرحوم کا 7 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 8 فروری کو بعد نماز ظہر مسجد باغ مسلم جنگ ( صحیفہ مسجد ) اعظم پورہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین الٰہی چمن مسجد الہی چادر گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند مرزا انوار بیگ رکن تلنگانہ وقف بورڈ اور دو دختران شامل ہیں ۔ مرحومہ ، مولانا سید ابوالحسن علی ندوی مرحوم سابق صدر مسلم پرسنل لا بورڈ کی برادر زادی تھیں ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 10 فروری بعد نماز عصر مسجد باغ مسلم جنگ (صحیفہ مسجد ) میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9849004885 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب صوفی عبدالقادر قادری کی اہلیہ محترمہ اختر بیگم کا انتقال ہوگیا۔9 فروری چہارشنبہ کو نماز جنازہ بعد نماز ظہر مدینہ مسجد کوسگی میں ایک بجے ادا کی جائے گی۔ تدفین خانقاہ عزیز اللہ شاہ قادری میں عمل میں آئے گی۔ مرحومہ، ردھان ہوٹل کے مالک اسمعیل رضا کی والدہ تھیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9030969786 پر ربط کریں۔