انتقال

   

حیدرآباد۔ 6 مارچ (راست) ماسٹر محمد امین الدین فرزند محمد منورالدین کا 5 مارچ بروز ہفتہ رات 9 بجے بہ عمر 9 سال اچانک انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 6 مارچ بروز اتوار بعد نماز ظہر جامع مسجد سلمانؓ امان نگر (بی) میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مولا کا چھلہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں والدین کے علاوہ بھائی اور ایک بہن شامل ہیں۔ مرحوم ، محمد وقارالدین (کمپیوٹر آپریٹر) روزنامہ سیاست کے برادر زادہ تھے۔ فاتحہ سیوم 8 مارچ بروز منگل بعد نماز عصر جامع مسجد سلمانؓ امان نگر (بی) تالاب کٹہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9848553197 یا 9885670600 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب غالب بن عبداللہ یافعی ولد عبداللہ یافعی مرحوم کا آج صبح 7 بجے طویل علالت کے بعد 90 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد منصور خان پنجہ شاہ میں ادا کی گئی۔ تدفین میر کا دائرہ سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 8 مارچ بروز منگل بعد نماز عصر مسجد منصور خان پنجہ شاہ میںمقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ سات لڑکیاں ، دو لڑکے شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 8897259512 یا 9848219811پر ربط کریں۔
٭٭ جناب سید عمر پاشاہ قادری ولد سید وزیر پاشاہ قادری ( ریٹائرڈ) ڈپٹی ایکزیکٹیو انجنئیر – حیدرآباد اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی ساکن علی نگر – علی آباد کا آج شام انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ پیر 7 مارچ کو مسجد نور ۔ علی نگر میں ادا کی جائے گی، تدفین قبرستان واقع علی آباد میں عمل میں آے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ، دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم منگل 8 مارچ کو بعد نمازِ عصر مسجد نور علی نگر میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر ات 9848125526یا 9000004304 پر رابطہ کریں۔