انتقال

   

حیدرآباد۔ 16 مارچ (راست) جناب احمد سراج الدین موظف سینئر مینجر انسپکشن آندھرا بینک متوطن ہنمکنڈہ نزد ہزار ستون دیول حال مقیم سالارجنگ کالونی ٹولی چوکی حیدرآباد کی اہلیہ محترمہ احمد النساء بیگم عرف رعنا کا 15 مارچ 2022 کی شام 7:30 بجے خانگی ہاسپٹل بنجارہ ہلز میں بعمر 61 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 16 مارچ کو بعد نماز ظہر جامع مسجد سالارجنگ کالونی ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان واقع درگاہ حضرت سید بیدار علی شاہ ؒ روبرو لنگر حوض پولیس اسٹیشن میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ چار دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9908362875 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب باسط مصطفی ( ریٹائرڈ محکمہ پولیس ) ولد جناب غلام مصطفی مرحوم ساکن مصری گنج کا بوجہ علالت صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد پیارو میاں میں ادا کی جاکر تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 لڑکے اور 6 لڑکیاں بشمول مسٹر عظیم مصطفی ( ایڈوکیٹ تلنگانہ ہائی کورٹ ) شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 17 مارچ کو مسجد پیارو میاں میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8686872442 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب سید علی ارشد ملازم گورنمنٹ پرنٹنگ پریس چنچل گوڑہ ساکن ایس آر ٹی کالونی یاقوت پورہ ولد جناب سید عمر مرحوم کا چہارشنبہ 16 مارچ کو بحالت نماز بعمر 57 سال انتقال ہوگیا ۔ وہ جناب محمود محی الدین سابق سپرنٹنڈنٹ دفتر میونسپل کارپوریشن آف حیدرآباد ٹینک بنڈ کے داماد اور محترمہ سیدہ معراج النساء صدر معلمہ گورنمنٹ ہائی اسکول سلطان شاہی کے بھائی تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9246374441 ۔ 9246835441 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ خورشید بانو اہلیہ جناب محمد عنایت الرحمن ماجد ولد حافظ محمد عبدالسبحان مرحوم متوطن تانڈور کا مختصر علالت کے بعد 13 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین 14 مارچ کو قبرستان مسجد عالمگیر واقع شانتی نگر ، حیدرآباد عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849451796 پر ربط کریں ۔۔