انتقال

   

حیدرآباد۔/23 مارچ، ( راست ) الحاج میر وزارت علی پاشاہ مرحوم بانی طور بیت المال کے فرزند جناب میر صداقت علی توقیر کا 23 مارچ 2022 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد حکیم میر وزیر علی، فتح دروازہ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان حضرت شاہ راجو قتال ؒ مصری گنج میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 25 مارچ کو بعد نماز عصر جامع مسجد طور قاضی پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 7569595522 پر ربط پیدا کریں۔
امریکہ میں انتقال
حیدرآباد۔/23 مارچ، ( راست ) میر شجاعت علی ولد حکیم میر سردار علی میسوری ، وظیفہ یاب مدرس چنچلگوڑہ جونیر کالج حال مقیم شکاگو، امریکہ کا کل شب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ و تدفین آج بعد ظہر شکاگو، امریکہ میں ادا کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 0016304565201 یا 7337266020 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ پرویز جہاں عرف فوزیہ زوجہ میر مرتضی علی خاں کا 23 مارچ2022 بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ حضرت مولانا سید شاہ فضل اللہ قادری الموسوی سجادہ نشین درگاہ موسیٰ قادری ؒ نے پڑھائی اور تدفین اندرون احاطہ درگاہ شریف میں عمل میں آئی۔ زیارت بروز جمعہ 25 مارچ کو بعد عصر مسجد درگاہ موسویہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں ایک فرزند شامل ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9177164794 یا 9949654663 پر ربط کریں۔