انتقال

   

حیدرآباد۔/30 مارچ، ( راست ) الحاج محمد امیر الدین حیدر کا چہارشنبہ 30 مارچ کو بعمر 78 برس انتقال ہوگیا۔ مرحوم، مولانا سید غوث خاموشی ؒ کے داماد و محترمہ سیدہ الحاجہ عقیلہ خاموشی رکن کُل ہند مسلم پرسنل لا بورڈ و صدر تنظیم بنت حرم کے شوہر ہوتے تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان جناب محمد جلال الدین انجینئر، ڈاکٹر محمد تاج الدین حیدر اور ایک دختر شامل ہیں۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد عبداللہ شاہ ؒ حسینی علم میں ادا کی گئی۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرت راجو قتال ؒ مصری گنج میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم جمعہ یکم اپریل کو مسجد حضرت عبداللہ شاہ ؒ ، حسینی علم میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9247427380 یا 9985989678 پر ربط کریں۔