انتقال

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی : ( راست ) : مولوی محمد عبدالحفیظ رضوی چشتی قادری ولد مولوی محمد عبدالحئی نقشبندی ساکن کشن باغ کا مختصر علالت کے بعد کل رات انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چھ دختران ایک لڑکا حافظ محمد عبدالعزیز ہے ۔ نماز جنازہ مولانا سید شاہ لیاقت حسین رضوی المدنی چشتی قادری کی امامت میں مسجد بی صاحبہ کشن باغ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی ۔ تدفین تکیہ حضرت امر اللہ شاہ صاحب درگاہ زہرا بی صاحبہ عیدی بازار عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ مسجد بی صاحبہ کشن باغ چار بجے مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9849119203 ۔ 8074983018 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاجہ ڈاکٹر سیدہ فاطمہ زوجہ الحاج سید عزیز الدین ریٹائرڈ صدر مدرس مدرسہ اعزہ ملک پیٹ کا بعمر 80 سال مختصر سی علالت کے باعث 18 مئی 2022 کو بعد ظہر انتقال ہوگیا اور نماز جنازہ بعد مغرب مسجد مشک شاہ سلطان شاہی میں ادا کی گئی اور تدفین تکیہ امین شاہ قادری سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو صاحبزادے مقیم سعودیہ شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848258382 ۔ 9291655644 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ مولانا محمد یوسف علی شاہ ولد محمد اسحاق علی کا بعمر 82 سال 17 مئی کو بعد نماز عصر انتقال ہوگیا ۔ 18 مئی کی صبح 10 بجے مسجد رحمت زہرہ نگر بنجارہ ہلز میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین گنگلورپکل منڈل ضلع سنگاریڈی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 6 فرزندان اور 5 دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 20 مئی بعد نماز جمعہ مسجد رحمت زہرا نگر بنجارہ ہلز میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866618780 ۔ 7396105009 پر ربط کریں ۔۔