انتقال

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ اگست : ( راست ) : محترمہ راشدہ بیگم زوجہ جناب محمد عبدالرحمن قیوم کا برین ہامریج کی وجہ سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 3 اگست 2022 کو بعد نماز عشاء مسجد حافظ ڈنکا میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان ریاست نگر میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ ، مولانا حافظ میر لطافت علی شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ کی ہمشیرہ تھیں ۔ پسماندگان میں 3 لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 5 اگست مسجد حافظ ڈنکا ، مغل پورہ میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8801838986 ، 7358621705 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب اعظم خاں ولد جناب دلاور خان مرحوم ساکن ریاست نگر کا 2 اگست 2022 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 3 اگست کو بعد ظہر مسجد محمدیہ ریاست نگر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت برہنہ شاہؒ میں عمل میں آئی ۔ زیارت بروز جمعہ 5 اگست کو بعد عصر مسجد ہذا میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9290006103 ۔ 8008620394 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالمتین ولد جناب محمد عبدالرحمن مرحوم کا بعمر 42 سال ساکن یوسفین کالونی چندرائن گٹہ کا مختصر سی علالت کے باعث ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد مصطفی یوسفین کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان علی آباد میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 4 جولائی مسجد مصطفی یوسفین کالونی میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8555018989 ۔ 9396510975 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ کلثوم بیگم زوجہ محمد عبدالعزیز مرحوم ساکن پھول باغ چندرائن گٹہ کا بعمر 92 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد حصہ پھول باغ چندرائن گٹہ میں 3 اگست بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد ہذا میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 2 فرزندان اور 5 دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد حصہ ، یوسفین کالونی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849194343 ۔ 8801161760 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب شیخ ولی صاحب ولد شیخ ابراہیم علی کا بعمر 70 سال 2 اگسٹ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 3 اگست کو جامع مسجد پدور میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی ۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے 9492774063، 9494631957 پر ربط کریں۔