انتقال

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب محمد عبدالقادر فرزند جناب محمد حبیب الرحمن مرحوم کا انتقال 16 اکٹوبر بروز چہارشنبہ ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مدینہ مسجد ، محبوب نگر میں ادا کی جائے گی ۔ پسماندگان میں چار فرزند ہیں ۔ مرحوم ، نامور شاعر مرحوم جناب وقار خلیل کے چھوٹے بھائی جناب محمد مجیب الرحمن اردو پنڈت محبوب نگر کے داماد تھے ۔۔

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب محمد عبدالرحمن ( فروٹس والے ) ساکن مغل پورہ کا 16 اکٹوبر کو بعمر 100 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عصر مسجد حافظ ڈنکا مغل پورہ میں ادا کی گی اور تدفین قبرستان واقع احاطہ درگاہ حضرت راجو قتالؒ مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7981006623 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب سید سلیم ولد جناب سید احمد کا بعمر 85 سال 15 اکٹوبر کو بعد نماز عشاء انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 16 اکٹوبر کو بعد نماز عصر جامع مسجد دیوان دیوڑھی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد توپ خانہ گوشہ محل میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 17 اکٹوبر کو بعد عصر عاشور خانہ نعل مبارک کلاں پتھر گٹی میں مقرر ہے ۔ مزید معلومات کیلئے 9000249490 پر ربط کریں ۔۔