انتقال

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( راست ) : جناب رشید الدین احمد متوطن بھونگیر بانی مارسل ٹیلرس ایس ڈی روڈ سکندرآباد ولد جناب شیخ لعل محمد کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز عصر نماز جنازہ کے بعد نلگنڈہ میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں فرزندان مسیح الدین احمد ، فصیح الدین احمد ، ذبیح الدین احمد کے علاوہ دختر شبانہ شاہین شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے مسیح الدین احمد سے فون نمبر 9848811000 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب مرزا مونث علی بیگ عرف علی بابا ولد جناب مرزا اصغر علی بیگ کا بروز منگل 31 جنوری 2023 کو انتقال ہوگیا۔ تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی۔ زیارت بروز جمعرات معین ولا مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات9393399112 یا 8801898110 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد عبدالقدوس خان ساکن عمر کالونی حافظ بابا نگر ریٹائرڈ سینئیر اسسٹنٹ محکمہ سمکیات ولد جناب محمد امیر خاں مرحوم کا یکم فروری 2023 بروز چہارشنبہ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد ماما رمضانی بڑی مسجد چھاونی ناد علی بیگ یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سلطان دائرہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم جمعہ 3 فروری کو بعد نماز عصر مسجد ماما رمضانی چھاونی ناد علی بیگ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7981977568 ۔ 9391141766 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ قدیم بوئن پلی کے امام و خطیب مولانا محمد اظہار عالم ولد محمد حفیظ مرحوم کا قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ہے ۔ مرحوم مسجد حسینی بوئن پلی میں 18 سال سے خدمت انجام دے رہے تھے۔ مرحوم کا تعلق کلکتہ سے ہے ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر بروز چہارشنبہ ادا کی گئی ۔تدفین شکرپور پوسٹ : پی یس ‘ چاکولہ یہ ڈسٹرکٹ اتر دیناج پور‘ مغربی بنگال ‘ پن کوڈ:733208 میں عمل میں آئیگی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکیا ں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے 9059657778 پر ربط کریں۔