انتقال

   

حیدرآباد۔/8 فروری، ( راست ) محترمہ رحمت النساء زوجہ محمد رفیق خاں مرحوم کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد ظہر مسجد شیخا حصہ حافظ بابا نگر میں ادا کی گئی۔ تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ مرحومہ، ممتاز شاعر جناب محمد عبدالکریم ماہر حیدرآبادی کی دختر اور سینئر صحافی جناب محمد شاہد عظیم سابق سب ایڈیٹر روز نامہ سیاست کی ہمشیرہ ہوتی تھیں۔ پسماندگان میں دو فرزندان مسرس محمد ریاض خاں اور فیاض احمد خاں کے علاوہ تین دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم جمعرات 9 فروری کو بعد نماز عصر مسجد شیخا حصہ حافظ بابا نگر میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9347268781 پر ربط کریں۔