انتقال

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ مارچ : ( راست ) : ڈاکٹر محمد ناظم علی سابق پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج موڑتاڑ نظام آباد کے والد جناب محمد خواجہ علی ساکن برہمن واڑی یاقوت پورہ موظف یو ڈی سی نظام شوگر فیکٹری شکر نگر کا 16 مارچ 2023 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد کمیلہ بڑا بازار یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں چار فرزندان اور چار دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9603018825 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید فاروق احمد ساکن پتھر کی مسجد چنچل گوڑہ و لد جناب سید غفار احمد کا جمعرات 16 مارچ 2023 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد عثمانیہ صرفخاص پلٹن ملک پیٹ میں ادا کی گئی۔ تدفین مسجد الماس چادر گھاٹ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 18 مارچ کو بعد نماز عصر مسجد عثمانیہ صرفخاص پلٹن ملک پیٹ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9866757047 یا 8885757047 پر ربط کریں۔