انتقال

   


حیدرآباد۔/18 مارچ، ( راست ) ممتاز صحافی و قلمار جناب عابد زین العابدین عرف عابد صدیقی ولد جناب خواجہ برہان الدین صدیقی مرحوم کا 18 مارچ 2023 کی صبح مختصر سی علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد یحییٰ پاشاہ قاضی پورہ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت یحییٰ پاشاہ قبلہ ؒ ریاض مدینہ مصری گنج میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے جناب عرفان صدیقی، جناب عمران صدیقی اور ایک لڑکی شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم اتوار 19 مارچ کو بعد نماز عصر بمکان عابد صدیقی ( قادر باغ ) میں مقرر ہے۔ جناب عابد صدیقی نے اسسٹنٹ ڈائرکٹر آل انڈیا ریڈیو حیدرآباد ( اردو نیوز) اور پی آئی بی میں انفارمیشن آفیسر کافی برس کام کیا۔ اس کے بعد اسسٹنٹ ڈائرکٹر نیوز دوردرشن حیدرآباد ( اردو ) سے وابستہ ہوئے۔ وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوشی کے بعد سیاست اور میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے تحت چلائے جانے والے ادارہ ایم ڈی ایف کے صدر بنائے گئے جس کے تحت مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کرنے جدوجہد کی آج بھی ادارہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ جناب عابد صدیقی نے شعبہ جرنلزم میں طلباء و نوجوانوں کو اس پیشہ سے وابستہ کرنے انہوں نے صحافت پر کئی کتب لکھے ان کی کتاب ’’ ادب اور صحافت ‘‘ کافی مقبول عام ہوئی۔ ان کے مضامین روز نامہ سیاست ، منصف، رہنمائے دکن میں شائع ہوا کرتے تھے۔ ان کے انتقال کی اطلاع سنتے ہی حیدرآباد شہر کی سماجی، فلاحی، مذہبی ، سیاسی تنظیموں و جماعتوں کے نمائندوں نے ان کے مکان پہنچ کر پرسہ دیا۔مزید تفصیلات فون نمبرات 9978800593 یا 9885286911 سے حاصل کی جاسکتی ہیں
00 الحاج محمد سرور حسین موظف جنرل منیجر آر بی آئی و سابق چیف جنرل منیجر آندھرا بینک کا 18 مارچ کو صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 19 مارچ بروز اتوار بعد نماز عصر درگاہ شریف قاضی پیٹ میں ادا کی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9550128558 پر ربط کریں ۔۔
00 جناب غلام محمود انچارج کمپیوٹر سیکشن روزنامہ اعتماد کی اہلیہ ڈاکٹر وقارالنساء لکچرر ونیتا کالج نامپلی کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد محی الدین النساء بیگم ملک پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین ادارہ ملیہ کے روبرو واقع قبرستان میں عمل میں آئی۔ مرحومہ، جناب محمد عبدالسلام شاہد کارپوریٹر چھاؤنی ڈیویژن مجلس کی حقیقی بہن تھیں۔ پسماندگان میں ایک فرزند محمد مبشراحمد عرف راحیل اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9885747839 پر ربط کریں۔
00 محمد رضی الدین ولد محمد کامران مرحوم بعمر 69 سال ساکن آغاپورہ 18 مارچ ہفتہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد قطب شاہی، آغاپورہ نامپلی میں ادا کی گئی اور تدفین قطب شاہی قبرستان بازار گیاٹ ملے پلی میں ادا کی گئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9701504123 یا 8977933235 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب میر مصطفی علی ( تحسین ) ولد جناب میر ناصر علی مرحوم ساکن سلطان شاہی کا بعمر 67 سال قلب پر حملہ سے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد مشک شاہ سلطان شاہی میں 19 مارچ بروز اتوار بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ حضرت درفیض عام ، متصل چھتہ بازار کمان ، چھتہ بازار میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور 2 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7680848502 یا 7207318431 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد یوسف الدین ولد امیر الدین کا بروز ہفتہ بعد علالت انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد حافظ ڈنکا مغلپورہ میں بروز اتوار بعد ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین میر کا دائرہ میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں 7 دختران اور 4 فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8374299041 یا 9182444311 پر ربط کریں۔