انتقال

   

ظہیرآباد 14/ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صوفی شاہ محمد حنیف صاحب شطارالقادری قلندری خلیفہ گل قادر نگر گنگوار و ریٹائرڈ فارماسسٹ ساکن ظہیرآباد کا بعمر 95 سال کل رات 8.30 بجے انتقال ہو گیا۔ ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر سید ضیا الدین قاضی نے مسجد بغدادی میں پڑھائی۔ نماز جنازہ میں محمد اقبال پاشاہ ہاشمی سجادہ نشین درگاہ گنگوار، سید رضوان قادری سجادہ نشین درگاہ حضرت شاہ عزیز الدین قادری بغدادی ظہیرآباد ، ارشدالزماں پٹیل معاون رکن مگڑم پلی منڈل پریشد، محمد جمیل، صلاح الدین، محمد علی، شیخ وحید کے علاوہ دوست احباب عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔فاتحہ سیوم جمعرات 15 جون کو مسجد بغدادی میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے ان فون نمبرات 8519925270 ٗ 9581646560 پر ربط پیدا کر سکتے ہیں۔ مرحوم ٗ ایم اے متین اسٹاف رپورٹر صحافی دکن سنگاریڈی کے خالو ہوتے ہیں ۔