انجینئرس کے سرکاری ملازمت ڈپلوما اور بی ٹیک امیدوار اہل

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : مرکزی حکومت کے مختلف محکمہ جات میں جونیر انجینئرس کے تقررات کے لیے اسٹاف سلیکشن کمیشن کے تحت امتحان رکھا گیا ہے ۔ سیول ، میکانیکل ، الیکٹریکل برانچ کے تین سالہ ڈپلوما انجینئرنگ کامیاب اور بی ای / بی ٹیک کامیاب امیدوار اہل ہیں ۔ اس کے لیے اہل امیدوار انجینئرس کی سرکاری ملازمت کے حصول کیلئے آدھار کارڈ زیراکس ، فوٹوز ، ایس ایس سی میمو ، ڈپلوما ڈگری زیراکس کے ساتھ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر 11 بجے صبح تا شام 7 بجے تک رابطہ کرسکتے ہیں ۔۔