انجینئرنگ و فارمیسی کی 1996 نشستیں ہنوز خالی

   

حیدرآباد 29 ستمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ کامن انٹرنس ٹسٹ ( ٹی ایس ۔ ای سیٹ ) 2022 کی آخری مرحلہ کی کونسلنگ کے بعد جملہ 1996 نشستیں خالی رہ گئی ہیں۔ ان میں انجینئرنگ کی 870 اور فارمیسی کی 1126 نشستیں شامل ہیں۔ محکمہ فنی تعلیم نے آج یہ بات بتائی ۔ آج آخری مرحلہ کی کونسلنگ میں نشستوں کا الاٹمنٹ ہوا جس کے بعد 1996 نشستیں خالی رہ گئیں۔ ریاست میں انجینئرنگ کی 11,407 نشستیں 166 کالجس میں دستیاب تھیں جن میں 10,537 الاٹ کی گئیں۔ اسی طرح فارمیسی کی 1,189 نشستیں 118 کالجس میں دستیاب تھیں جن میں صرف 63 الاٹ کی گئیں۔ ویب آپشنس کی کمی کی وجہ سے 3058 امیدواروں کو نشستیں نہیں مل سکیں۔