کم از کم فیس 45 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 1.60 لاکھ فیس مقرر، فیس ری ایمبرسمنٹ میں اضافہ پر کوئی وضاحت نہیں
حیدرآباد۔ 19 اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے انجینئرنگ کالجس کی فیس مقرر کرتے ہوئے جی او جاری کردیا ہے۔ اے ایف آر سی کی سفارش کے مطابق تلنگانہ کی حکومت 159 کالجس کی فیس مقرر کی ہے۔ اس جی او کے مطابق کم از کم فیس 45 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریاست کے 40 انجینئرنگ کالجس کی فیس ایک لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ایم جی آئی ٹی انجینئرنگ کی سالانہ فیس 1.60 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ سی وی آر انجینئرنگ کالج کی سالانہ فیس 1.50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ سی بی آئی ٹی وردھمان۔ واسوی انجینئرنگ کالجس کی سالانہ فیس 1.40 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ تازہ مقررہ فیس پر آئندہ تین سال تک عمل کیا جائے گا۔ تاہم فیس ری ایمبرسمنٹ میں اضافہ کے تعلق سے حکومت نے کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔ 21 اکتوبر سے انجینئرنگ داخلوں کے لئے قطعی کونسلنگ کا آغاز ہوگا۔ انجینئرنگ کالجس کی فیس پر نظرثانی کا جائزہ لینے والی (اے ایف آر سی) نے تمام انجینئرنگ کالجس کے انتظامیہ کا اجلاس طلب کرتے ہوئے کالجس میں انفرااسٹرکچر کی سہولت، آمدنی اور اخراجات کا جائزہ لینے کے بعد فیس میں اضافہ کے لئے اپنی سفارشی رپورٹ پیش کی تھی جس کا جائزہ لینے کے بعد تلنگانہ حکومت نے انجینئرنگ کالجس کی فیس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جی او جاری کردیا ہے جس پر تین سال تک عمل آوری ہوگی۔ انجینئرنگ داخلوں کی کونسلنگ سے پہلے فیس میں اضافہ ہو جانا چاہئے تھا ۔ تاہم مشاورت اور اتفاق رائے میں تاخیر ہوگئی۔ اسی دوران انجینئرنگ کی پہلے اور دوسرے مرحلے کی کونسلنگ کا عمل بھی مکمل ہوگیا ہے۔ جمعہ سے تیسرے اور قطعی مرحلے کی کونسلنگ کا آغاز ہو رہا ہے۔ ن