اندراماں راجیم میںایمرجنسی کی یاد تازہ کارکنوں پر حملوں کی مذمت : بی سمن

   

حیدرآباد ۔ 24 فبروری (سیاست نیوز) بی آر ایس کے سابق رکن اسمبلی بی سمن نے کہا کہ تلنگانہ کے اندراماں راجیم میں ایمرجنسی جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ حقوق کیلئے سوال کرنے والوں پر حملے کرتے ہوئے ڈروحوف پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ آج تلنگانہ بھون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی سمن نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے انتخابی مہم کے دوران عوامی حکومت قائم کرنے اور اندراماں راجیم کااحیا کرنے کا وعدہ کیا۔ اقتدار حاصل کرنے کے بعد عوامی حکومت تو قائم نہیں ہوئی ہے مگر اندراماں راجیم کا راحیا ہوگیا جس میں ایمرجنسی کی یاد دوبارہ تازہ ہوگئی ہے۔2

حکومت سے سوال کرنے والوں کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔ جھوٹے مقدمات درج کئے جارہے ہیں، جیل بھیجا جارہا ہے۔ گھروں پر نظربند کیا جارہا ہے۔ قاتلانہ حملے کئے جارہے ہیں۔ کانگریس کے مقامی عوامی منتخب نمائندے غنڈہ گردی کررہے ہیں۔ منظم منصوبہ بندی کے ساتھ صحافی شنکر پر حملہ کیا گیا ہے۔ اس طرح کے حملے جمہوریت میں قابل مذمت ہے جس کو بی آر ایس ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔ کانگریس پارٹی نے عوام سے جو وعدے کئے ہیں ان کی عمل آوری کے بارے میں سوال کرنے پر ہتھیاروں سے حملے کئے جارہے ہیں۔ قتل کرنا کیا اندراماں راجیم ہے کانگریس حکومت سے استفسار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی حکومت کے نام پر عوام سے انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔ تلنگانہ تحریک سے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ لہٰذا وہ تحریک میں حصہ لینے والوں کے خلاف سیاسی انتقام لے رہے ہیں۔2