اندور مسلسل ساتویں بار ملک کا صاف ترین شہر

   

بھوپال، نئی دہلی: صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے آج مدھیہ پردیش کے اندور کو مسلسل ساتویں بار ملک کے صاف ترین شہر کا خطاب حاصل کرنے کے لیے سوچھ سرویکشن ایوارڈ تقریب میں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کو اعزاز سے نوازا۔ نئی دہلی میں منعقدہ اس تقریب میں مدھیہ پردیش نے ملک کی صاف ستھری ریاستوں کے زمرے میں دوسرا مقام حاصل کیا۔ اس دوران ریاستی حکومت کے شہری ترقی اور مکانات کے وزیر کیلاش وجے ورگیہ، ریاستی وزیر پرتیما باگری اور اندور کے میئر پشیامترا بھارگو بھی موجود تھے ۔اندور کے ساتھ ساتھ سورت بھی مشترکہ طور پر نمبر 1 پر ہے ۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے مدھیہ پردیش اور اندور کے لوگوں کو ساتویں بار صفائی سروے میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد دی۔