اندور: مدھیہ پردیش کے اندور میں چوراہے پر لڑکیوں کا ہائی وولٹیج ڈرامہ دیکھا گیا ہے۔ آدھی رات کو لڑکیوں نے کھلے عام سڑک پر ہنگامہ کیا۔ اندور کے ایل آئی جی چوراہے پر لڑکیوں کی آپس میں لڑائی کا ویڈیو اب سوشل میڈیا پر زبردست وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں کچھ لڑکیوں نے ملکر ایک خاتون کی زبردست پٹائی اور بدسلوکی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ پولیس اس معاملے میں کارروائی کرنے کی بات کر رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ لڑکیاں مبینہ طور پر شراب کے نشے میں تھیں۔ ان لڑکیوں کے درمیان کسی بات پر لڑائی ہوئی جس کے بعد 4 لڑکیوں نے مل کر ایک نوجوان لڑکی کو خوب مارا۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب کسی نے لڑکی کو بیلٹ سے مارا تو کسی نے اسے لاتیں ماریں اور زوردار گھونسے مارے۔ اس دوران وہاں موجود ہجوم خاموش تماشائی بن کر کھڑا رہا۔ ویڈیو میں لوگوں کی بڑی تعداد کو اردگرد کھڑے دیکھا جا سکتا ہے لیکن کسی نے جھگڑا روکنے کی زحمت نہیں کی۔