اوریگن: مکمل طور پر آنکھوں سے محروم گھوڑے نے تین ریکارڈ قائم کرکے خود کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا ہے۔ ان میں کسی نابینا گھوڑے کی بلند ترین جست، ایک منٹ میں سب سے زیادہ چھلانگ لگانے (فری جمپ) اور ایک قطار میں نصب پانچ ڈنڈوں سے دائیں اور بائیں گزرنے جیسے مشکل مراحل شامل ہیں۔اس گھوڑے کا نام اینڈو ہے جس کی کہانی بہت دلچسپ ہے۔ اس کی مالکن مورگن ویگنر ہیں اور تیرہ برس کی عمر میں انہوں نے اپنی نانی کی اجازت ان کے اصطبل سے ایک گھوڑے کا انتخاب کیا تھا۔ اس وقت گھوڑے کی آنکھیں خراب ہو رہی تھیں یہاں تک کہ آنکھوں کو نکال باہر کرنا پڑا تھا۔