انـتـقـال

   

حیدرآباد : جناب محمد عبدالرزاق صدیقی زمیندار نلگنڈہ ساکن ملک پیٹ ولد الحاج محمد عبدالستار مرحوم کا بہ عمر 66 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد نور ملک پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین اعظم پورہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 دختران اور ایک فرزند محمد عبدالستار صدیقی شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9700005841 پر ربط کریں۔
l ٭lجناب محمد اعظم وحید ساکن مصری گنج کا بعمر 70 سال 2 جولائی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ کو جامع مسجد قطب شاہی مصری گنج میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ دو پہاڑ مصری گنج قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم اتوار کو بعد نماز عصر جامع مسجد قطب شاہی میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9347357320 یا 9052223937 پر ربط کریں۔