انـتـقـال

   

حیدرآباد۔/10 جولائی، ( راست ) مولانا سید مسعود ارشد بغدادی قادری الرفاعی (فرزند حضرت سید عبدالسلام حسینی بغدادی قادری (الرفاعی) کا مختصر سی علالت کے بعد بروز جمعہ 9جولائی کو بعد نماز مغرب بعمر 59 سال انتقال ہوگیا۔ ہفتہ 10 جولائی کو بعد نماز ظہر درگاہ حضرت پیر سید عبدالرحمن قادری بغدادی ؒ روضہ رحمانیہ خطے صالحین دارالسلام روڈ نامپلی میں ادا کی گئی۔ مولانا سید فیصل حسینی بغدادی قادری ( مرحوم کے فرزند ) نے نماز جنازہ کی امامت کی اور حضرت سید احمد حسینی قادری الرفاعی قادری پیر بغدادی نے دعائے مغفرت کی۔ جلوس و نماز جنازہ میں مولانا ڈاکٹر سید محمود صفی اللہ حسینی وقارپاشاہ، مولانا ڈاکٹر سید مشہود قادری، مولانا سید احمد الحسینی سعید قادری، مولانا سید اصغیر حسینی، مولانا سید احسن حسینی قادری الرفاعی ارمان پیر بغدادی، مولانا سید حیدر پاشاہ قادری، مولانا سید چشتی پاشاہ قادری اور دیگر نے شرکت کی۔ فاتحہ سیوم منگل 12 جولائی بعد نماز عصر مسجد درگاہ حضرت خواجہ محبوب اللہ رحمتہ اللہ علیہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9985595660 پر ربط کریں۔
٭٭اہلیہ جناب محمد عبدالقادر قریشی بنتجناب عبدالرحمن مرحوم بیدر سوداگر کا آج رات انتقال ہوگیا۔ بعد نماز ظہر مسجد وزیر علی میں نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ 6 لڑکیاں ، 3 لڑکے شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8639068441 یا 9347202398 پر ربط کریں۔
٭٭ سینئر صحافی جناب غضنفر علی خان کی اہلیہ محترمہ رئیس سلطانہ کا آج مختصر سی علالت کے باعث 10 جولائی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد فردوس وجئے نگر کالونی میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین مسجد عالمگیری شانتی نگر قبرستان میں عمل میں آئی۔ مختلف شخصیتوں نے جناب غضنفر علی خان کے مکان پہنچ کر تعزیت پیش کیا۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9963878786 یا 9948331827 پر ربط کریں۔
٭٭ مولانا محمد عارف قادری کامل الحدیث جامعہ نظامیہ کی والدہ محترمہ قمر النساء زوجہ الحاج محمد صابر مرحوم ساکن ہاشم آباد چندرائن گٹہ کا طویل علالت کے بعد خانگی ہاسپٹل میں 9 جولائی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد ہاشمیہ ، ہاشم آباد میں بعد نماز عصر ادا کی گئی۔ نماز جنازہ مولانا محمد منور علی قادری نے پڑھائی۔ تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں پانچ فرزندان کے علاوہ تین دختران شامل ہیں۔ یاد رہے کہ محترمہ قمر النساء کے شوہر الحاج محمد صابر کا صرف ایک ماہ قبل ہی انتقال ہوگیا تھا۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات9347365364 یا 8801090482 پر ربط کریں۔